اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ سے منسلک ماسکو بین الاقوامی تعلقات اور تہذیب کی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ماسکو پر زور دیا ہے کہ شنگہائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے.
یہ بات سنئیر روسی ماہر اور اسلامی تعاون تنظیم میں تعینات سابق روس سفیر پروفیسر 'وینیامن پوپوف' نے بدہ کے روز روس 1 نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور روس مختلف عالمی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں اسی لئے ماسکو حکومت کو چاہئے شنگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی دائمی شمولیت کیلئے اپنی بھرپور مدد پیش کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران نے شنگہائی تنظیم میں مبصر رکن کی حیثیت سے اپنا فعال کردار ادا کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ایران کو مستقل رکنیت دی جائے.
روسی پروفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم علاقائی ملک کی حیثیت سے مختلف خطی مشکلات کے حل کیلئے مدد کرسکتا ہے اور اس حوالے سے روس کیساتہ بھی مشترکہ تعاون کرسکتا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگہائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے. اس تنظیم کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ گروپ 1+5 کے ساتہ ایران کے حتمی جوہری معاہدے کے بعد تہران کو شنگہائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دی جائے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲